پاکستان

کب تک انتخابات آگے کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے،نگران حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے منافی ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد:کب تک انتخابات آگے کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے،عوام کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے،نگران حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے منافی ہے،چیف جسٹس کے الیکشن نظرثانی کیس میں ریمارکس کہا الیکشن کمیشن نے وسائل نہ ہونے کا کہا اب سیاسی بات کررہاہے،بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 60فیصد تھا ،سکیورٹی خدشات کے باوجود عوام نے ووٹ ڈالا،جسٹس منیب نے ریمارکس دیئے آپ نے نظرثانی کا دائرہ کار مرکزی کیس سے بھی زیادہ بڑا کردیا،،اگر صوبائی اسمبلی چھ ماہ میں تحلیل ہو جائے تو کیا ساڑھے چار سال نگران حکومت ہی رہے گی،آئین میں کہاں لکھا ہے نگران حکومت کا دورانیہ بڑھایا جاسکتاہے، جسٹس اعجاز الاحسن کا سوال،آرٹیکل 254 سے نوے دن کی تاخیر کو قانونی سہارا مل سکتا ہے، ،نظرثانی درخواست دراصل مرکزی کیس کا ہی تسلسل ہوتا ہے،وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل،، سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button