پاکستان

موٹر وے پولیس ڈیلی الاونس میں2سو فیصد اضافہ کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ملازمین کے ڈیلی الاونس میں دو سو فیصد سے زائد اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کوارسال کردی۔ گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاونس بڑھا کر 96 ہزار جبکہ گریڈ 21 کا 80 ہزار، 1 تا 4 گریڈ کے ملازمین کا الاونس 8 سے بڑھا کر 16 ہزار کرنے کی تجویز دی ، کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔گریڈ انیس اور بیس کے افسران کا سولہ ہزار 5 سو بڑھا کر 65 ہزار 600 کرنے کی سفارش کی ہے۔وزارت خزانہ نے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کا ڈیلی الاونس 12 ہزار 8 سو سے بڑھا کر 51 ہزار 200 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔سمری میں گریڈ 12 تا 16 کے ملازمین کا الاونس 12 ہزار سے بڑھا کر 28 ہزار 800 روپے جبکہ گریڈ 5 تا 11 کے ملازمین کا 8 ہزار 8 سو سے بڑھا کر 17 ہزار 6 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button