کاروبار

آئندہ بجٹ،وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 700 ارب روپے تجویز

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو ہوگا، جبکہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس 3 جون کو طلب کیا گیا ہے جو وزیرِاعظم کی زیر صدارت ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.29 فیصد ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کئے ہیں، وزیرِاعظم ترقیاتی بجٹ کو ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button