کاروبار

بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی ،نیپرا نے عوام پربجلی گرا دی

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاںکرنا پڑیں گی،اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ نیپرا اتھارٹی کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا، آج اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی جس میں نیپرا حکام کے مطابق اپریل میں پانی سے10 اعشاریہ 23 فیصد اور کوئلے سے 16 اعشاریہ 06فیصد کم بجلی پیدا کی گئی ہے۔ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 3 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے ، اس لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ معاشی ماہرین نے کہنا ہے اس اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button