اہم خبرپاکستانتازہ ترین

چوہدری پرویز الٰہی کو فنڈز کرپشن کے الزام میں عدالت میں پیش کردیا

لاہور: پنجاب پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری لاہور، گجرات ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کرپشن الزام میں عدالت پیش کردیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو چودھری پرویز الٰہی کو ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا اینٹی کرپشن حکام کا چودھری پرویز الٰہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا ،گجرات میں سڑک کی تعمیر کی 20 ستمبر 2022ء کو منظوری دی گئی،میسرز اسد بلڈرز اور میسرز ہائی وے بلڈرز کو 3 دسمبر 2022ء کو 15 کروڑ 22 لاکھ کی ادائیگی کی گئی،25 کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار کی ادائیگیاں بھی کی گئیں،مجموعی طور پر 268 ملین روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،35 ملین روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی کی گئیں،40 ملین روہے کی بوگس ادائیگی ریت مٹی کے کھاتے میں کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button