پاکستان

پنجاب کا بجٹ 4 ماہ کیلئے ہوگا،راولپنڈی رنگ روڈ اور سیف سٹی کیلئے فنڈز رکھیں گے،محسن نقوی

پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 4 ماہ کیلئے ہو گا، راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ، راولپنڈی سیف سٹی کیلئے فنڈز مختص کرینگے:محسن نقوی
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا راولپنڈی جمخانہ میں پوٹھوہار انکلوژر اورگیسٹ رومز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
راولپنڈی:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور راولپنڈی جمخانہ میں پوٹھوہار انکلوژر اورگیسٹ رومز کا سنگ بنیاد رکھا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی جمخانہ کے ماڈل کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کریں گے۔ پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 4 ماہ کے لئے ہو گا۔ بجٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کرکے جلد کام شروع کریں گے۔ کچہری چوک فلائی اوور پر بھی کام کا آغاز کریں گے اور راولپنڈی سیف سٹی کیلئے موجودہ بجٹ میں رقم مختص کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپنی مدد آپ کے تحت جمخانہ کلب بننے چاہئیں کیونکہ یہ ماڈل کامیاب ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ جمخانہ کے پوٹھوہار انکلوژر کو ریکارڈ کم مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔جمخانہ منصوبہ اور 38 گیسٹ رومز راولپنڈی کے شہریوں اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے بن رہے ہیں، مجموعی لاگت 550 ملین روپے ہے۔انکلوژر میں لائبریری، فوڈ ہالز، کافی شاپ، گرینڈ سینما، ٹیبل ٹینس لاؤنج، سنوکر روم اور چلڈرن فن زون تعمیر کئے جائیں گے۔ اس میں کانفرس روم، سیلونز، ایڈمن ونگ اور لانڈری بھی موجود ہوں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، مشیر کنور دلشاد، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، آر پی او سید خرم علی،ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ پروین، گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس انڈسٹری سہیل الطاف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button