پاکستان

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسدقیصر کی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست نمٹا دی۔اسد قیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کے روبرو پیش ہوئے۔ جج نے اسپیشل پراسیکیوٹر زاہدآصف کی والدہ کے انتقال کے باعث سماعت دس جون تک ملتوی کرنے کا کہا۔ تو ملزم کے وکیل نے ضمانت میں لمبی توسیع کی استدعا کی۔ اس پر جج نے کہا اسد قیصر کی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کےلیے بھی روایت قائم کرنی پڑے گی۔عدالت نے ضمانت میں پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کو وفاقی پولیس نے آگاہ کیا کہ اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا کوئی کیس درج نہیں۔ جس پر عدالت نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button