کاروبار

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزارت منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کیلئے اہم تجاویز تیار کر لیں ،ترقیاتی منصوبوں کیلئے ملازمت اور سامان خریداری کی پابندی اٹھانے کا بڑا مطالبہ کردیا،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کو غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے استعمال کرنے کی ممانعت کی جائے وزارت منصوبہ بندی نے گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے 240 ارب روپے کے واجبات مانگ لئے، وزارت خزانہ آئندہ مالی سال سہ ماہی بنیاد پر 25 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری کیا کرے ،وزارت خزانہ ترقیاتی بجٹ سے سرکاری اداروں کو دیئے گئے قرض کی اقساط کی کٹوتی نہ کرے ،صوبوں میں وفاقی منصوبوں کیلئے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ میں براہ راست رقم بھجوانے کی تجویز ،ذرائع کے مطابق صوبے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم جاری کرنے میں تاخیر کرتے ہیں ، پی ایس ڈی پی میں صوبائی منصوبوں کا حصہ 31 فیصد ہو گیا۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صوبائی منصوبے نہ شامل کئے جائیں وزارت منصوبہ بندی کی حکومت سے سفارش۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button