کاروبار

لگژری آئٹمز ، امپورٹڈ کلرز، ڈائپرز اورامپورٹڈ خوراک پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد:وفاقی بجٹ جمعہ 9جون کو پیش ہوگا ،امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز، مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب ، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔درآمدی لگڑری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائپرز اور پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیاء پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔کھانے پینے کی اشیاء چاکلیٹ اور درآمدی ٹافیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button