پاکستان

نیب کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہچار سال سے عدالت آ رہا ہوں اور کیس ابھی چلا ہی نہیں، مجھے صرف الزم لگا یا گیا جبکہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں تو نیب کو مجھے سے معافی مانگنی چاہیے، نیب کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے ملک کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑئیگا، اگر ایسا ہوا تو بڑا ہی منفی ہوگا۔ واضح رہے کہ آج احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی ،سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ یہ صرف الزام ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ملی بھگت کے ساتھ ایل این جی ٹھیکہ دیا بلکہ یہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ تھا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button