پاکستان

اقتصادی بحران شدید،اسحاق ڈارناکام ترین وزیرخزانہ،شیخ رشید احمد

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ اسحاق ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدےبانٹ رکھے ہیں،ٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹ آئی ایم ایف کےبغیرچارہ نہیں,30جون تک آئی ایم ایف کا پتہ لگ جائےگا۔معیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوب جاتا ہے۔بجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہے۔سیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا۔ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیا۔شہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھینچے گااُسےکان سےپکڑکرنکال دوں گا۔بلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعدآئی۔ پاکستان کےتمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈارناکام ترین وزیرخزانہ ہیں آنےوالی حکومت کےلیےآگےکھائی ہےپیچھےگھڑاہے۔پلان بی نامعلوم ہے،ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہےغریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکےترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی حکمرانوں کی آنکھوں پرپردہ پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button