پاکستان

برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن کا استعفیٰ ، اندرونی حقائق سامنے آگئے

لندن:کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن کا دعویٰ ہے کہ انہیں پارلیمانی واچ ڈاگ کی جانب سے شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں رکن پارلیمنٹ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا تاہم یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی خاتون کو ہراساں نہیں کیا۔ڈیوڈ واربرٹن پر دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ اپنانے کا بھی الزام ہے۔کنزریٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے مستعفی ہوچکے ہیں، جس کے بعد سے برطانیہ میں ضمنی انتخابات کی لائن لگ گئی۔واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے مستعفی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button