کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات سٹاک ایکسچینج کے بعد امریکی کرنسی ڈالر پر بھی پڑنے لگے، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، انٹربینک میں امریکی کرنسی 9 روپے 99 پیسے کم ہو کر 276 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور ڈالر 5 روپے تک سستا ہو کر 284 روپے کا ہوگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
0 0 1 minute read