پاکستان

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بی بی پاکدامن مزار کا دورہ،پانچ دنوں کے اندر کام مکمل کرنے کا حکم

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کادورہ،تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو کشادہ کرنے کیلئے تعمیراتی سرگرمیوں کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبے پرکام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم۔5روز کے اندر کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔محسن نقوی کی مرکزی مزار کے احاطے کی تزئین و آرائش کو بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ۔مزار بی بی پاکدامن کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبہ یکم محرم سے قبل مکمل ہوجائے گا۔محسن نقوی ۔ مزار کی توسیع سے زائرین کیلئے اضافی سہولتیں میسر ہوں گی۔مزار پر آنے والا راستہ کشادہ ہونے سے بھی زائرین کو آسانی ہوگی۔ اراضی مالکان کو پورا معاوضہ دیا جائے گا۔محسن نقوی نے کمشنر لاہورڈویژن کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے کی ادائیگیوں کی ہدایت کی ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ بی بی پاکدامن کے مزار کو یکم محرم تک زائرین کیلئے کھول دیا جائے۔ مزار کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبے پر دن ر ات کام ہورہا ہے اور200سے زائد ورکرز کام کررہے ہیں۔نیئر علی دادااوران کی ٹیم بھی یہاں موجود ہے۔صوبائی وزراء اورکمشنر لاہورڈویژن نے گنڈا سنگھ والاکا دورہ کیااورسیلاب سے متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں کی نگران کی۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے اوردریاکے بیڈ میں 21دیہات متا ثر ہوئے ہیں۔محسن نقویان دیہات میں لوگوں کا انخلاء کیا گیا ہے اورامدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔محسن نقویسیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،معروف آرکیٹیکٹنیئر علی دادا،سیکرٹریزتعمیرات و مواصلات،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button