پاکستان

دہشتگردی کے واقعات پوری طرح دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں ،اسحاق ڈار

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سینیٹرز ہدایت اللہ خان نے کہا کہ  ابھی تک باجوڑ دھماکے کے شہداء کے لیے امداد کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا ،بے گناہ لوگ شہید ہورہے ہیں ، وزیراعظم ایوان میں آکر بتائیں پاکستان ایٹمی ملک ہے کیا ہم اتنے کمزور ہیں دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کو مارا جائے اور سرعام پھانسی دی جائےچینی نائب وزیراعظم کے دورہ کے باعث احتجاج نہیں کیا ۔اگر کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے ۔وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پوری طرح دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں ۔ہمیں دیکھنا ہوگا کہ پاکستان میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب لڑی ۔وزیرداخلہ کو بلا کر دہشتگردی کی صورتحال پر بریفنگ لی جائے ۔پارلیمنٹ فیصلہ کرے کہ ملک کو دہشتگردی کے خلاف کیا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button