اسلام آباد:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،پاکستان مرکزی مسلم اسلام آباد کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں شہر بھر سے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر،عوام پر پیٹرول بم نامنظور نامنظور،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو،آئی ایم ایف کی غلامی نامنظورجیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔ احتجاجی مظاہر ے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ سلام آبا د کے صدر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں نے غریب کی پہنچ سے روٹی دور کر دی،ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر غریب مزدور کیلئے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں،تمام پالیسیوں کا مقصداشرافیہ کو پالنا ہے، غریب کے مسئلے پر کسی کی کوئی توجہ نہیں،دن بدن بڑھتی مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا،عوام اپنے گھروں کی ضروری استعمال کی چیزیں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے بیچ رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔آئی ایم ایف کے پاؤں پڑ پڑ کے سودی قرضے لیے گئے مگر عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں ملا،حکمرانو پر لازم ہے کہ اگر معیشت کو کھڑا کرنا ہے تو سود سے باز آ جائیں، سڑکوں پلوں سے زیادہ غریب کی روٹی ضروری ہے۔چوہدری شفیق الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بغیر حکومتی بجٹ کے پورے پاکستان میں اپنی مدد آپ کے تحت عوامی ریلیف کا کام کر رہی ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سستے روٹی تندور شروع کیئے جہاں سے دس روپے میں سستی روٹی فراہم کی جاتی ہے،مرکزی مسلم لیگ صرف نعروں کی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،رمضان المبارک میں روزانہ ہزاروں فراد کو سحری گھر کی دہلیز پر فراہم کی گی،عیدالاضحی کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ نے اسلام آباد میں 50 ہزار بندے کو عید الاضحیٰ کے دن تین کلو گوشت کی پیکنگ پہنچائی جبکہ عید کے دوسرے دن ایک لاکھ افراد کو پکا پکایا گوشت پہنچایا گیا، صحت کے حوالے سے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل کیمپ لگا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کی دعائیں چاہتے ہیں توسود چھوڑ کر عوام کی روٹی اور صحت پر توجہ دیں،اگر غریب کی یہی حالت رہی تو ہمیشہ آئی ایم ایف کے تلوے چاٹنے پڑیں گے،اگر حکمران االلہ کو راضی کریں گے تو اللہ تھوڑے میں برکت پیدا کر دے گا
0 2 2 minutes read