اہم خبرپاکستان

نوازشریف آئندہ تین سے چار ہفتوں میں پاکستان روانہ ہونگے،فیملی ذرائع

لندن:سابق وزیر اعظم لندن واپس پہنچ گئے،،نواز شریف آج ہی لندن پہنچے ، فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔نواز شریف نے دبئی کے بعد سعودی عرب اور یورپ کے تین ممالک کا دورہ بھی کیا۔دبئی اور سعودی عرب کے دورے کے دوران مقامی شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔نواز شریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہونگے۔ نواز شریف سے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں متعدد سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ مسلم لیگ کے اہم رہنما آئندہ چند دن میں لندن آکر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔پاکستان سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماوں میں خواجہ آصف سمیت دیگر کئی سینئیر رہنما شامل ہونگے۔نواز شریف کا یورپ جانے کا مقصد پاکستان روانگی سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button