پاکستان

پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد:سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا ہے، 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے، 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور جمہوری اقدار کو فروغ ملا ہے،راجہ پرویز اشرف نے نئی پارلیمانی روایت قائم کر کہ ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتوں کے فیصلہ کو خوش آئند ہے،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمانی روایات سے پارلیمنٹ میں موجود پارٹی لیڈران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے،ملاقات میں موجودہ اہم سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے راجہ پرویز اشرف ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی۔موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے اور ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button