اہم خبرپاکستان

سعودی عرب کا بلوچستان میں ریکوڈک کان خریدنے کا فیصلہ، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن:سعودی عرب کے کینڈین کمپنی بیرک گولڈ کیساتھ گولڈ تیار کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، خلیجی ممالک پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنیوالے ہیں، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب بلوچستان کی ریکوڈک کان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے جو کینڈین کمپنی بیرک گولڈ 7 ارب ڈالر سے تیار کر رہی ہے۔وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے۔ کان میں پاکستانی حکومت کا جو 50 فیصد حصہ وہ سعودی عرب خرید سکتا ہے۔ سعودی عرب مغربی پاکستان میں کینیڈا کے بیرک گولڈ کی جانب سے سات ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانے والی بڑی کان خریدنے کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ریکوڈک بیرک گولڈ اور حکومت پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے جو بلوچستا ن کے دور دراز کے علاقے میں واقع ہے ۔۔۔وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے کیونکہ اسلام آباد اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button