پاکستان

میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی،نگران وزیر خزانہ

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں شمشاد اختر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ یہ عہدہ اتنے مشکل چیلنجز میں کیوں قبول کیا، میرے لئے اعزاز کی بات ہے مجھے اپنے وطن کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے، میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی نگران وزیر خزانہ کا وضاحتی بیان سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر کے عام سے تبصرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جس پر انہیں وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button