Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں - Dailyghaznavi
موسم

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر ایک بار پھر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈہ انہیں نہیں لگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران انڈہ پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن کا دورہ کررہے تھے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکار بادشاہ چارلس سوم کو کچھ دیر کے لیے دور لے گئے تاہم بعد میں بادشاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے مل کر دوبارہ روانہ ہوئے۔پولیس نے ایک نوجوان کو انڈہ مارنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ نومبر میں شمالی انگلینڈ کے دورے میں بھی بادشاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button