Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بشریٰ بی بی کیساتھ لیک مبینہ آڈیو پر زلفی بخاری کا ردعمل آگیا - Dailyghaznavi
موسم

بشریٰ بی بی کیساتھ لیک مبینہ آڈیو پر زلفی بخاری کا ردعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ لیک مبینہ آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گوگی کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، لیکن جب ان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی، میں واضح کر دوں کہ کوئی گھڑی میں نے لی نہ میں نے بیچی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس طرح کی کٹ کاپی پیسٹ والی آڈیو بچے بھی بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آڈیو کا فوری فرانزک کرایا جائے، اس کے لیے میں پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button