Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیوں کو لےکر نہیں چلنا چاہیے، عمران خان - Dailyghaznavi
موسم

نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیوں کو لےکر نہیں چلنا چاہیے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے، نیب پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت تھی صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتی رہی۔

لاہور میں یو ٹیوبرز سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ وہ وزیراعظم تھےکبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا، نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیوں کو لےکر نہیں چلنا چاہیے، جنرل فیض کو آرمی چیف بنانےکا کبھی نہیں سوچا تھا ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر حملےکا منصوبہ ڈھائی ماہ پہلے بنایا گیا تھا، پلاننگ کے ذریعے آڈیوز ریلیز کی گئی ہیں، وہ جب اقتدار میں آئے تو ہر قسم کا مافیا تھا مگر وہ ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے، معاشرہ اس وقت تک تگڑا نہیں ہوتا جب تک انصاف نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button