پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کیلیے مجھے پرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کارنر میٹنگ کے دوران بتایا کہ پرکشش آفرز اور دباؤ کے جواب میں، میں نے کہا کہ صوابی کا پختون ہوں خان کو نہیں چھوڑ سکتا، خان نے عزت دی ہے جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے، فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔
0 2 Less than a minute