پاکستان

دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، احسن اقبال

نارووال: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانیال عزیر اندرونی طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ کی دوڑ میں تھے اور قیادت کو ان پر اعتبار نہیں تھا۔نارووال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 میں الیکشن ہال کے افتتاح کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی قیادت 2013 کے انتخابات میں دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی لیکن میں نے دانیال عزیز کے لیے 20 منٹ دلائل دیے اور وفاداری کی ضمانت بھی دی۔انھوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے مسلم لیگ (ن) پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے اس کا ذمہ دار قرار دیا حالانکہ مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔ان کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز میرے خلاف پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں،احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی دوڑ میں تھے لیکن پی ٹی آئی نے گھاس نہیں ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے اور اسی چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہیں دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button