پاکستان

مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں جاگری، 7 جاں بحق، متعدد زخمی، المناک حادثے نے سب کو افسردہ کردیا

مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں جاگری، 7 جاں بحق، متعدد زخمی، المناک حادثے نے سب کو افسردہ کردیا

مالم جبہ سے آنے والی وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں الیکٹرانک کمپنی کا عملہ سوار تھا، پاک فوج کے دستے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو کھائی سے نکالا۔ اس سے قبل واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بلوچستان کے ضلع واشک میں المناک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button