اہم خبرتازہ ترین

پی ٹی آئی غلطیوں پر معافی مانگے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، فیصل کریم کنڈی نے اور کیا بول دیا؟جانیں

پی ٹی آئی غلطیوں پر معافی مانگے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، فیصل کریم کنڈی نے اور کیا بول دیا؟جانیں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو پہلے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کے پی کے میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی، آئندہ بھی یہی رویہ جاری رہا تو مسئلہ وفاقی حکومت ہی حل کرے گی۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ وفاق سے دلائل کے ساتھ بات کریں، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام کو ریلیف ملے، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ . .فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرامید ہوں کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرے گی، میں نہیں چاہتا کہ صوبائی حکومت اور گورنر ہاؤس کے درمیان کشیدگی ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے کہتا تھا کہ وفاق میں جاکر اپنے مسائل بتائیں، حل نکالیں گے، مل کر صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں بنے گا۔ کوئی سازش.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button