دنیا

ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کی جیوری کی جانب سے تاریخی سزا سنائے جانے کے بعد گھر یا جیل کی شرائط قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی خاص موڑ آتا ہے تو بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہےسابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جیت کر اپنا بدلہ لیں گے۔واضح رہے کہ جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کو چھپانے کے معاملے میں تمام 34 الزامات کا مجرم قرار دیا تھا۔نیویارک کی عدالت کا جج 11 جولائی کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button