سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا تجربہ کیا ہے جس کی مدد سے صارفین ڈیسک ٹاپ ورژن سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔واٹس ایپ بیٹا انفارمیشن کے مطابق کمپنی کی جانب سے ٹیسٹنگ کے لیے پیش کیے جانے والے اس فیچر میں صرف ایپل میک صارفین ہی اپنے ڈیسک ٹاپ ایپ ورژن سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ کر سکیں گے۔نکڈ ڈیوائس سے اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے کے لیے اسی طرح کا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پچھلے دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔اب واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن 24.11.73 میں میک صارفین کے لیے بالکل وہی فیچر متعارف کرایا ہے۔ایپل میک پر تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد، صارفین کو سائڈبار پر ایک نیا اسٹیٹس آئیکن نظر آئے گا۔ اس پر ٹیپ کرنے سے پنسل اور کیمرہ آئیکون کے ساتھ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ صارف تصویر یا ٹیکسٹ میں اسٹیٹس شیئر کر سکتا ہے۔یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے میک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button