دنیا

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار

ایران میں پولیس نے مبینہ طور پر ‘شیطان نیٹ ورک’ سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں 12 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں جن کے قبضے سے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان افراد کو شمالی صوبے مازندران میں ایک تقریب میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران پولیس نے شیطان سے مشابہت رکھنے والی اشیاء کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں متعدد بار ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کی جا چکی ہیں جہاں شراب، موسیقی اور منشیات کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button