اہم خبرکھیل

ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے ،سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، محسن نقوی نے دو ٹوک بات کہہ دی

ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے ،سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، محسن نقوی نے دو ٹوک بات کہہ دی

نیویارک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، لگتا تھا کرکٹ ٹیم چھوٹی سرجری سے ٹھیک ہوجائے گی، انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد تصدیق ہوگئی ہے کہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ ٹیم میںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت کارکردگی کی کم ترین سطح پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔قوم جلد ایسا ہوتا دیکھے گی، ہمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک بنانا ہے، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button