اہم خبرتازہ ترین

شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،

شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،

شانگلہ میں بشام کے علاقے بربت کوٹ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے بشام کے علاقے بربت کوٹ میں سڑک خراب ہونے کے باعث جیب گہری کھائی میں گر گئی۔اس المناک حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں اور اہل علاقہ نے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ضلع شانگا میں سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے اس قسم کے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے بھی ایک ہی خاندان کے 8 افراد جیب کی کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button