پاکستانتازہ ترین

پولیس نے مفرورمراد سعید کو گرفتار کرلیا

پولیس نے مفرورمراد سعید کو گرفتار کرلیا

کراچی میں گھر میں گھس کر بہن کو قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق ملزم مراد سعید بسم اللہ چوک موچھ گوٹھ میں اپنی بھابھی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔اظہر جاوید نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا بہنوئی عنایت شاہ بھی زخمی ہوا، عدالت نے ملزم کو بھی مفرور قرار دے دیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج کرلیا گیا، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے قتل کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button