اہم خبرتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل

الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ٹربیونل کی تبدیلی کا حکم معطل کردیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد الیکشن ٹربیونل بحال کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے نئے الیکشن ٹربیونل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔علی بخاری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے ٹربیونل کی تبدیلی کا حکم نامہ معطل کردیا، جس کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کو بحال کردیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ اتنی ایمرجنسی تھی کہ قائم مقام صدر نے راتوں رات آرڈیننس جاری کردیا۔ آپ لوگوں نے آرڈیننس کی فیکٹری لگائی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے این اے 48 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ یہ نئی درخواست ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا ہے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ نئی درخواست ہے اور اس میں نوٹسز ہیں، کیا کل کے لیے رکھ دوں؟وکیل علی بخاری نے کہا کہ اہم کیس بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے، چیف جسٹس نے کہا بعد میں دیکھتے ہیں، بعد ازاں کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button