پاکستانتازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی

جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی

جمعیت علمائے اسلام نے بھی استحکام آپریشن کی مخالفت کردی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استحکام کا آپریشن دراصل عدم استحکام کا آپریشن ثابت ہوگا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئین تمام صوبوں کو اختیارات دیتا ہے اور ہر ادارے کے دائرہ کار کا تعین بھی کرتا ہے، پھر اسٹیبلشمنٹ بالادستی پر کیوں بضد ہے؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری غلامی کے خلاف 300 سالہ جنگ کی تاریخ ہے، 50 ہزار سے زائد مجاہدین کو غلامی قبول نہ کرنے پر انگریزوں کے خلاف پھانسی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریاستی رٹ ختم ہو چکی ہے، کے پی کے میں پولیس تھانوں میں بند ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں ہیں صرف کرسی پر بیٹھ کر خوش ہیں۔ آئین پر عمل کر کے ہی پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے۔ میں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو چھوڑ دیا ہے۔ ریاست کا رویہ بے رحم ہو چکا ہے، عوام کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اتحاد کا تصور پیش کرنا چاہتے ہیں۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button