سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلور ووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔کرس سلور ووڈ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کوچ بننے کے لیے خود سے بہت دور رہنا پڑتا ہے، اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزاروں۔واضح رہے کہ سری لنکا کی بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا۔



