پاکستانتازہ ترین

ن لیگ اقتدار کے حصول کی طرف آگئی، مزید ساتھ نہیں چل سکتا تھا، شاہد خاقان عباسی نے مزید کیا کچھ کہہ دیا؟جانیں

ن لیگ اقتدار کے حصول کی طرف آگئی، مزید ساتھ نہیں چل سکتا تھا، شاہد خاقان عباسی نے مزید کیا کچھ کہہ دیا؟جانیں

عوامی پاکستان پارٹی کے کینن اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چل سکتا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ نئی سیاسی جماعت کا نام مسلم لیگ اور اے بی سی کو شامل کرنا چاہیے۔ لیکن میں نے اس سے اختلاف کیا کیونکہ بہت سی جماعتیں ہیں جو کچھ نہیں کر سکیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے لیے اصولوں پر سمجھوتہ کیا ہے۔ ن لیگ ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے سے ہٹ کر کسی بھی قیمت پر اقتدار کے حصول کی طرف چلی گئی، اس لیے میں اب ان کے ساتھ نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کو آئین پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعظم آرمی چیف کے ماتحت نہیں ہوسکتے۔ ملکی مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سیاست میں پیسے کی اہمیت کو ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے۔عوامی پاکستان پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ہماری سیاسی جماعت کا حصہ ہیں جب کہ مصطفی نواز کھوکھر جلد ہمارے کارواں میں شامل ہوں گے۔ فواد حسن فواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button