قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی جلد ایک چھوٹے سے مہمان کی آمد کی توقع کر رہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے باعث شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بچے کی پیدائش تک اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ آرام کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی۔
0 0 Less than a minute