امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھےسابق امریکی صدر فائرنگ کے واقعے کے صرف 5 منٹ بعد ریلی سے خطاب کررہے تھے، واقعے کے بعد ریلی کو فوری طور پر ختم کردیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریلی میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے سر اور کان پر خون کے نشانات تھے۔ طبی معائنے کے بعد ٹرمپ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ایک بیان میں سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے دائیں کان کے اوپری حصے میں گولی ماری گئی۔جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، پُرتشدد واقعات کے خلاف سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فائرنگ پریشان کُن ہے۔
0 24 1 minute read