اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج افضل مجوکا نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔3 فروری کو سول عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید اور 5.5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سیشن جج افضل مجوکا نے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر جمعہ کو فیصلہ نہ ہوسکا۔
0 10 1 minute read