کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ پہلی شرط اپنے مقدمات ختم کرنا، دوسری شرط اپنے لوگوں کو رہا کرنا اور تیسری شرط اپنا مینڈیٹ واپس کرنا ہے۔ 2 بار ہم نے اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 8 فروری کی ڈکیتی کو بھلایا نہیں جا سکتا، ہم بھوک ہڑتال کریں گے اور اسے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، ہماری مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز قانون کی بالادستی کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
0 50 1 minute read