اس سال پہلی بار سورج پیر کو براہ راست خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔تفصیلات کے مطابق 15 جولائی بروز پیر کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، یہ واقعہ رواں سال کا پہلا واقعہ ہوگا۔سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق، سورج سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12:27 پر براہ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔چونکہ سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہے، اس لیے پوری دنیا کے مسلمان بغیر کمپاس کے بھی قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔
0 7 Less than a minute