چین نے پیرس اولمپکس کے چھٹے دن مزید دو سونے کے تمغے جیتے، دن کا اختتام 11 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہا۔پیرس اولمپکس میڈلز ٹیبل پر فرانس اور جاپان 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا 7 اور امریکا 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔چھٹے روز امریکی کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شاندار رہی، انہوں نے مختلف کھیلوں میں مزید 4 گولڈ میڈل جیتے۔ایکواڈور نے مردوں کی 20 کلومیٹر واک میں گیمز کا اپنا پہلا تمغہ جیتا۔



