انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے باکسر ایمان خلیف کے حق میں بیان دیتے ہوئے معطل انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آئی او سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمان خلیف سمیت دو باکسرز کو بغیر کسی کارروائی کے معطل کر دیا گیا۔ گزشتہ سال ایمان خلیف اور لن یو ٹنگ کو خواتین کی باکسنگ سے اچانک اور من مانی طور پر باہر کر دیا گیا تھا۔آئی او سی کے مطابق انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے منٹس میں یہ بھی واضح ہے کہ کوئی طریقہ کار نہیں تھا۔آئی او سی کے مطابق اولمپکس میں شریک دونوں باکسرز کو گمراہ کن رپورٹس کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ خواتین کی باکسنگ میں حصہ لینے والی تمام باکسرز اہلیت کے معیار پر پوری اترتی ہیں۔



