اسلام آباد: قومی اسمبلی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اسرائیلی مظالم سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
0 0 1 minute read