اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد کے 3 ہزار طلبا کیلئے ماہانہ 5 ہزار وظیفہ کا اعلان کردیا گیا،پہلے مرحلہ میں وزیراعظم واؤچر پروگرام جاری ،ترجمان وزرارت تعلیم نے بتایا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر تعلیم مقبول صدیقی کی ہدایت کے مطابق ایجوکیشن واؤچر پروگرام کا پہلا مرحلہ نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے! اس اقدام کا مقصد 5000 کے ماہانہ وظیفہ کے ساتھ 3000 طلبا کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں یکساں تعلیمی سہولیات کے ہدف کو آسانی سے پاسکیں،اس پروگرام کے تحت طلبا کی بہتر زہنی نشو نما کو فروغ دینے اور انہیں معیاری تعلیم تک رسائی کے قابل بنانے کے لیے انکو منظور شدہ نجی اسکولوں میں داخلہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی
0 5 1 minute read