کھیل

پیرس اولمپکس، میڈلز میں چین کی بالادستی برقرار

پیرس اولمپکس، میڈلز میں چین کی بالادستی برقرار

پیرس اولمپکس میں مزید تمغے جیتنے کی دوڑ جاری ہے، مقابلے کے 8ویں روز چین 16 طلائی تمغوں کے ساتھ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہے۔پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز امریکی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔خواتین کے 25 میٹر پسٹل شوٹنگ ایونٹ میں جنوبی کوریا نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ خواتین کے روئنگ سنگل سکلز کا فائنل ہالینڈ کی فلورجن کیرولین نے جیتا۔فائنل میں خواتین کی روئنگ رومانیہ کے حصے میں آئی، جب کہ فائنل میں مردوں کی روئنگ برطانیہ نے جیتی۔ ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلوی جوڑی گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہری۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button