اہم خبرپاکستانتازہ ترین

فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، بانی پی ٹی آئی نے چپ کاروزہ توڑدیا

فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، بانی پی ٹی آئی نے چپ کاروزہ توڑدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کو یقین کرنا ہوگا کہ وہ الیکشن جیت گئے، اس سے پہلے ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کے بانی نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ‘جب تک فوج اور حکومت یہ تسلیم نہیں کرتی کہ الیکشن ان کی جماعت نے جیتا، ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا’۔فوج کے ساتھ اچھے تعلقات نہ رکھنے کو حماقت قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کی وجہ سے فوج کے ساتھ اچھے تعلقات نہ رکھنا بے وقوفی ہوگی۔فوجیوں اور مسلح افواج پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ فوج کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اقتدار چھوڑنے کے بعد جو بھی تنقید شخصیات پر ہوئی، بطور ادارہ فوج پر نہیں۔پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ اگر عسکری قیادت نے کوئی غلط فہمی کی ہے تو اس کا الزام بطور ادارہ فوج پر نہیں لگانا چاہیے۔ماضی میں امریکا پر ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام لگانے والے پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ ان کے دل میں امریکا کے خلاف کوئی بغض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائے جائیں اور ان کے خلاف بنائے گئے بوگس کیسز ختم ہو جائیں تو وہ فوج سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button