کھیل

والدہ کے ارشد ندیم کو ’بیٹا‘ کہنے پر نیرج چوپڑا کی وضاحت

والدہ کے ارشد ندیم کو ’بیٹا‘ کہنے پر نیرج چوپڑا کی وضاحت

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہنے پر اپنی والدہ سروج دیوی کے بیان پر بھارتی جیولن تھرو نیرج چوپڑا نے وضاحت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ میری والدہ نے دل سے کہا کہ ارشد ندیم میرے بیٹے کی طرح ہے، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے اس سے میری والدہ متاثر نہیں ہوتی اور وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں۔ کرونیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ میری والدہ گاؤں میں رہتی ہیں اور وہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر آنے والی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں اور اپنے دل کی بات کہتی ہیں، انہوں نے اپنے دل کی بات کی ہے، کچھ لوگوں کو یہ بات عجیب لگی ہوگی اور کچھ کو پسند آئی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button