پاکستانتازہ ترین

سانس اور موت کو چھوڑ کر باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے، فضل الرحمان کےبیان نے ن لیگیوں کے تن بدن میں آگ لگادی

سانس اور موت کو چھوڑ کر باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے، فضل الرحمان کےبیان نے ن لیگیوں کے تن بدن میں آگ لگادی

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں سانس اور موت پر کوئی ٹیکس نہیں، باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو جوڑنے اور معیشت کے حوالے سے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج یہ حالات پیدا ہو گئے ہیں جہاں سانس اور موت پر ٹیکس نہیں باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے۔ جس نے بھی ان کو لگایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں نے بھی انتظامات کر رکھے ہیں، مشکل میں نکل جاتے ہیں، جعلی نمائندے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو کہا گیا تھا کہ معیشت کو سنبھالنا کسی کے بس کی بات نہیں، لیکن نواز شریف نے چیلنج قبول کرلیا، اب اس چیلنج کی حیثیت دیکھیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا نام و نشان نہیں، تاجروں سے بھتہ طلب کیا جا رہا ہے، سورج غروب ہونے کے بعد تھانے بند کر دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، صوبوں کے وسائل پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کا حق ہے اور ہمیں دینا ہے، آج دنیا ہم پر اعتماد نہیں کر رہی اور نہ ہی سیاسی استحکام ہے۔ یہاںغزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، آج وہ فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے جس میں ہزاروں لوگ شہید ہوئے، ہم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور مسلم حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button